اسلام آباد ہائی کورٹ ،ایف آئی اے کی استدعا مسترد،حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس بحال کرنے کا حکم

جمعرات 17 مئی 2018 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ اسلام آباد کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو حج کرپشن کیس میں گرفتار کیا اس لئے اکائونٹس بحال نہیں کئے جاسکتے وفاقی وزیر نے وکیل شہباز لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے فاضل عدالت کو بتایا حامد سعید کی بریت کے ایک سال گزارنے کے بعد بھی اکائونٹس بحال نہ کرنا توہین عدالت ہے سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم نامے کو چیلنج کیا گیا ہے لیکن عدالت عظمیٰ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو معطل نہیں کیا بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ پر مشتمل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی فاضل جج نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ سابق وفاقی وزیر کے اکائونٹس فوری طور پر بحال کئے جائے واضح رہے کہ پیپلز پارٹی دور میں حج کرپشن کیس میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے مقدمہ درج کرکے اکائونٹس منجمند کردیئے تھے جبکہ وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی کی جانب سے بیرونی ملک علاج کئے جائے اور اکائونٹس بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔