معصوم فلسطینیوں کا قتل، ترکی کے زبردست اقدام نے اس کے غیرت مند مسلمان ملک ہونے کا ثبوت دے دیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:40

معصوم فلسطینیوں کا قتل، ترکی کے زبردست اقدام نے اس کے غیرت مند مسلمان ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ترکی نے اسرائیل کے سفارتکار کو میڈیا کی موجودگی میں ایئرپورٹ سے بے دخل کردیا ہے ۔ترک نشیریاتی ادارے کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے تازہ واقعات کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا اور امریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد ترکی نے اپنا سفیر فوری طور پر واپس بلاتے ہوئے اپنے ملک سے اسرائیلی سفارت کار کو چلے جانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

۔ترکی نے اسرائیلی سفارتکار کی ملک بدری کے واقعے کی کوریج کیلئے میڈیا کو بلوالیا اور اسرائیلی سفارتکار کی عام افراد کی طرح تلاشی لے کر اسے ایئرپورٹ سے روانہ کردیا جبکہ یہ مناظر براہ راست دکھائے گئے۔

متعلقہ عنوان :