Live Updates

تمام بینک اپنے اے ٹی ایمز میں کرنسی کے وافر اسٹاک کی یقینی دہانی کروائیں،

کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی،بینک دولت پاکستان

جمعرات 17 مئی 2018 17:34

تمام بینک اپنے اے ٹی ایمز میں کرنسی کے وافر اسٹاک کی یقینی دہانی کروائیں،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) بینک دولت پاکستان نے بینکوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بینک دولت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ماہ صیام کے آغاز سے لے کر عید الفطر تک اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں،تاکہ اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتے داران کوماہ صیام کے دوران عید الفطر تک رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام بینکوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اندر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں،ورنہ ان کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس ضمن میںکوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

اعلامیہ کے مطابق مختلف بینکوں کے کھاتے داران کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ گزشتہ سال ماہ صیام کے دوران بالعموم اور عید الفطرپر بالخصوص اکثر بینکوں کی اے ٹی ایمز میں کرنسی ختم ہو گئی تھی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات