بیرسٹر سلطان کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر معصوم یوسفزئی کی بریفنگ

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اسوقت پاکستان کی ایک بڑی اور ابھرتی ہوئی یونیورسٹی ہے جس کو نہ صرف اسلامی ممالک کی تائید، حمایت اور مالی معاونت حاصل ہے بلکہ یونیورسٹی اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں واقع ہے جس کا رقبہ 800 ایکٹر پر محیط ہے اور اس میں 31000 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیںاور اساتذہ کی بہت بڑی تعداد بھی طلبہ کی رہنمائی کے لئے موجود ہے۔

اگرچہ یونیورسٹی میں پہلے صرف چند اسلامک ڈپارٹمنٹس تک محدود تھی لیکن اب اس میں دیگر درجنوں شعبہ جات بھی موجود ہیں۔ اس اب صرف میڈیکل کا شعبہ نہیں ہے۔وہ بھی جلدہی کام کرنا شروع کر دے گا۔یہ بریفنگ جمعرات کو انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرڈاکٹر پروفسیر معصوم یوسف زئی نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو انکے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے دورے کے موقع پرایک خصوصی ملاقات میں دی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جامع اب دنیا کی بڑی اور اچھی جامعات میں سے ایک ہے۔ انھوں نے اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یوسف زئی کی خدمات کو سراہا ۔ معصوم یوسف زئی2010 ء میں قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور اب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

اس وقت اس یونیورسٹی کو دیگر اسلامی ممالک کی اسپوڑت بھی حاصل ہے۔اسی طرح جو طلبہ بیرون ممالک سے آئے ہیں وہ واپس جا کر پاکستان کے امیج بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یوسف زئی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ وقتاً وقتاً طلبہ اور اساتذہ کو مسئلہ کشمیر پر آگاہی دیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ انھوں نے تمام مسالک کو یکجا کرنے پر بھی توجہ دی اور انہیں ایک مسلک پر جمع کیااور اسلامی اقدار کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر کی مسئلہ کشمیر پر کام کرنے کو سرہا اور کہا کہ میں ذاتی طور پر آپکا شکر گزار ہوں کہ آپ یہاں کشمیر طلبہ کا خیال رکھتے ہیں۔اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یوسف زئی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر پر کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایک شیلڈ بھی پیش کی۔