پسنی ،بجلی بحران شدت اختیار کرگیا، شدید گرمی میں روزہ دار پریشان، بجلی بحران سے برف کی مانگ میں اضافہ

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پسنی میں بجلی کی بحران شدت اختیار کرگئی، شدید گرمی میں روزہ دار پریشان، بجلی کی بحران سے برف کی مانگ میں اضافہ،ماہ صیام میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روزے دار پریشان جبکہ شہر میں سناٹے کا سماں ہے،معمولی آندھی سے تاروں کا گرنا اور بجلی کی غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن روز کا معمول بن چکی ہے، کیسکو کی جانب سے رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کرنے سے شہری شدید اذیت کا شکار ہوکے رہ گئے ہیں، الیکٹرک سے چلنے والے کاروبار بند ہونے کا خدشہ کا ظاہر کیا جارہا ہے، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے درزی مالکان کا کاروبار ٹھپ ہوکے رہ گئی ہے۔

کیسکو پسنی نے فیڈر ون میں 8 گھنٹے اور فیڈر ٹو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ شہر کے دونوں فیڈروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے۔ شہر میں معمولی آندھی سے تاروں کا گرنا اور ٹرانسفارمر کی جلنے سے بجلی کی بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ جبکہ پسنی کے زیادہ تر علاقوں میں خستہ حال تاروں کو تبدیل کرنے کی بجائے انکو عارضی طور پر مرمت کرکے کیسکو پسنی کام چلارہا ہے۔

رمضان المبارک کے پہلے روزے میں بھی بجلی کی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں رات کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی نیند حرام ہوچکی ہے۔ رات کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اکثر اوقات بجلی میں فالٹ کی وجہ سے بجلی پورے رات کو غائب ہوجاتے ہیں۔کیونکہ پسنی میں نمی کی وجہ سے بجلی ٹرپ کرجاتا ہے۔ دوسری جانب سے بجلی کی بحران سے کیسکو حکام کی جنب سے اقدامات نہیں کیا جارہا ہے۔ جس سے شہری دوہرے اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔