Live Updates

پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکااہم اجلاس،کابینہ اراکین کی شرکت

اجلاس میں بلاول بھٹو کے دورہ ،الیکشن کی تیاری،اٴْمیدواروں پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی محمد ہمایون خان کے زیر صدارت صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان کے رہائش پراجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ ،سابق صدور،سینٹرل کمیٹی کے ممبران ،ایم پی ائیز سمیت پشاور ڈسٹرکٹ اور سٹی کے صدور نے بھی سرکت کی ،اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ،الیکشن کی تیاری،اٴْمیدواروں پارٹی ڈسپلن کے حوالے سے اہم فیصلے ہوئے ،اجلاس میں ملکی صوبائی صورتحال فاٹا انضمام نواز شریف کے بیان کا معاملہ بھی زیر غور ایا ،اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے رمضان میں دورہ کو حتمی شکل دے گئی بلاول بھٹو زرداری چار روزہ دورہ کے قیام کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتیں اور افطار ڈنرزکرئینگے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی صوبے کے تمام صوبائی و قومی حلقوں پر اپنے اٴْمیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کرتی ہے پارٹی کے عہدیداروں جیالوں کو الیکشن کی بھر پور تیاریوں کی ہدایت کی جاتی ہے کارکن ڈور ٹو ڈور مہم میں بھڑ چڑ کر حصہ لیں پارٹی ڈسلپن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز سریف پر غد اری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہے ملک کی سلامتی سے بڑ کر کوئی چیز عزیز نہیں مخالفین پیپلز پارٹی کی قیادت کے یکے بعد دیگرے صوبے کے دورے پر بکلاہٹ کا شکار ہیں موجودہ حکومت اور ان کے اتحادیوں نے اپنے منظور نظر لوگوں نوازہ اور حکومتی خزانے کو شدید نقصان پہنچایا پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں اور عوام کے لئے خوشحالی کے وسائل فراہم کیئے انے والے وقت میں پیپلز پارٹی ان مفاد پرستوں کا احتساب کریگی صوبائی حکومت کا ہر کام کمیشن کی نظر ہوگیا ہے صوبے میں ہر ترقیاتی کاموں پر کھولے عام بولی لگائی جارہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال بی آر ٹی ہے ،انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی وجہ سے پھولوں کے شہر پشاور کو کنڈارات میں تبدیل کردیا ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے کوئی پالیسی طریقہ کار عوامی فلاح و بہبود کے لئے نہیں رمضان کے امد کے موقع پر صوبے میں ہوشربا مہنگائی نے عوام کی چیخے نکال دی ہے پرائز کنٹرول انتظامیاں کہیں نظر نہیں آرہی ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں اسمان سے سے باتیں کرنے لگی ہے اسی لئے وزیر اعلی کی کارکردگی ان کے اپنے حلقے کے عوام نے کالے جھنڈوں سے استقبال کیا اج پی ٹی آئی کے کارکن گو خٹک گو اور گو عمران گو کے نعرے لگارہے ہیں وہ جان چکے ہے کہ تبدیلی کے نام پر جھوٹ بولا گیا دھوکہ دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی جماعتیں اور ان کے اتحادی آنے والے الیکشن میں ریت کی دیوار ثابت ہونگے اسلام ان ہر پانچ سال بعد یاد اتا ہے صوبے کے عوام جھوٹے اور کھوکلے واعدوں سے تنگ اکر بلاول بھٹو زرداری کے شانابشانہ کھڑے ہونگے تحریک انصاف نے صوبے کو کربوں کا مقروض کردیا ہے 90دن میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پانچ سالوں میں بھی تبدیلی نہیں لاسکے چیف جسٹس نے اپنے گزشتہ دو دوروں نے ہسپتالوں کی حالت زار کا پول کھول دیا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں چار مرتبہ ان سے اپنے نااہلی کی وجہ سے بجٹ لپس ہوا اور پانچویں مرتبہ بجٹ کو پیش کرنے سے قاصر ہے نااہل حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے میں ناکام رہے عمران کے ہیلتھ اور تعلمی ایمرجنسی کا بھانڈا بیج چوراہے بھٹ گیا ہے صوبے میں ایک بھی برن سینٹر کا نا ہونا صوبائی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتہ ثبوت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات