گورنرخیبرپختونخوا کانوشہرہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

رمضان المبارک کے مہینے میں انتشارپھیلانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں،اقبال جھگڑا

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے نوشہرہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں انتشارپھیلانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔ گورنرنے دھماکے میںشہیدہونیوالوں کی درجات کی بلندی اورغمزدہ خاندانوں کویہ صدمہ صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :