سی سی پی نے شینل فوڈزکو دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر جرمانہ عائد کر دیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے شینل السید فوڈز کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی پر50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔کمپیٹیشن کمپیشن آف پاکستان کو نیشنل فوڈز کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ شینل فوڈز اپنی مصنوعات کی تشہیر،پیکنگ،فروخت کے لیے نیشنل فوڈزکے ٹر یڈ مارک اور لوگو کی نقل استعال کر رہا ہے اور اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ کے لیے بھی جو کلر سکیم اور ڈیزائن استعمال کر رہے ہیں وہ بھی نیشنل فو ڈز کی مصنوعات کی پیکیجنگ سے بہت حد تک مشابہہ ہے۔

سی سی پی کی جانب سے اس معاملے پر بنا ئی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق شینل فوڈز دھو کہ دھی کے زریعے نیشنل فوڈز کے لوگو ،پیکیجنگ،کلر سکیم اورڈیزائن کی نقل کی مرتکب ہوئی ہے جو کہ نہ صرف نیشنل فوڈز کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا نے کا باعث ہو سکتا ہے بلکہ صارفین کے لیے بھی جھوٹی اور گمراہ کن معلوما ت کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی بنچ نے شینل فوڈز کو کافی وقت دیا کہ وہ اپنی مصنوعات کو نیشنل فوڈز کی پیکیجنگ سے ہٹ کر کو ئی اور منفردانداز کی پیکیجنگ میں پیش کرے ، لیکن اس سلسلے میں شینل فوڈز کی جانب سے کو ئی خا ص کوشش سامنے نہیں آئی اس لئے سی سی پی نے شینل فوڈز پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے اور شینل فوڈز کو اپنی مصنوعات کی نئی پیکیجنگ کا حکم دیا گیا ہے جو کہ نیشنل فوڈز کی مصنوعات کی پیکیجنگ کی کلرسکیم ،ڈیزائن، سائزاور شکل سے مشابہہ نہ ہو۔

سی سی پی کو کمپیٹیشن ایکٹ کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ صارفین اور کاروباری اداروں کو دھوکہ دھی پر مبنی تشہیر اور کمپیٹیشن مخالف سر گرمیوں سے بچائو کیلئے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :