Live Updates

ن لیگ اجلاس میں پی ٹی آئی کی مسرت زیب کی شرکت ،ْ پارٹی میں شمولیت کا اعلان

شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 122 ارکان موجود تھے مسرت زیب نے وزیر اعظم سے ملاقات میں پارٹی شمولیت کے بعد رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مسلم لیگ (ن )کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کی۔ارکان نے تالیاں بجا کر شہباز شریف اور وزیر اعظم کا استقبال کیا ،ْپی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی مسرت زیب نے بھی ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 122 ارکان موجود تھے۔ذرائع کے مطابق مسرت زیب کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ،ْ وہ پارٹی صدر شہباز شریف سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔مسرت زیب سوات سے تحریک انصاف کی منتخب رکن ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے مسلم لیگ ن میں با ضابطہ شامل ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے اعلان کے بعد مسرت احمد زیب نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ بھی دے دیا اور مسرت احمد زیب نے اپنا تحریری استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات