وزیراعظم کی ایڈوائس، قائم مقام صدر نے اسلام آباد،راولپنڈی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز اور احتساب عدالت دوئم کی خاتون جج کی تقرری کی منظوری دیدی

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعظم کی سفارش پر رائے اظہرحسین کی بطور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اسلام آباد، راجہ تنویر اخترکی جگہ محمد انور ڈار کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی اور عالیہ لطیف کی بطور جج احتساب عدالت دوئم کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں قائم مقام صدر نے وزیر اعظم کی جانب سے سمری میں تجویز کیے گئے ان ناموں کی باضابطہ منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :