قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے آئندہ مالی سال 2018-19ء کے لئے 43کھرب 71 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کے مجموعی طور پر 151 مطالبات زر کی منظوری دیدی
ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین کی کٹوتی کی تحاریک پیش کی حکومت کی طرف سے متعلقہ وزراء کی مخالفت ،ْکٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی نے مسترد کردی گئیں
جمعرات 17 مئی 2018 16:50
(جاری ہے)
قبل ازیں قومی اسمبلی میں منگل کو کابینہ ڈویژن سمیت بعض وزارتوں پر ایم کیو ایم کی طرف سے شیخ صلاح الدین نے کٹوتی کی تحاریک پیش کیں جن کی حکومت کی طرف سے متعلقہ وزراء نے مخالفت کی اور یہ کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی نے مسترد کردیں تاہم شیخ صلاح الدین نے اپنی کٹوتی کی تحاریک کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام سے بجلی کی مد میں 60 ارب سے زائد کے الیکٹرک نے اضافی وصول کئے جن کا آج تک ازالہ نہیں کیا جاسکا۔
انہوں نے توانائی کی وزارت سمیت دیگر وزارتوں کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ قومی اسمبلی نے مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ جماعت اسلامی‘ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنی کٹوتی کی تحاریک واپس لے لی ہیں۔ ایوان میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے کٹوتی کی تحاریک واپس لینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کی طرف سے عبدالستار بچانی اور پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کٹوتی کی تحاریک واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی کٹوتی کی تحاریک واپس لے لی ہیں تاہم ہمارا احتجاج جاری رہے گا کیونکہ ہم ایک سال کے بجٹ کے خلاف ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میںایئرپورٹ سیکیورٹی فورس‘ موسمیات‘ نیشنل سیکیورٹی‘ سٹیشنری و پرنٹنگ‘ شعبہ تجارت‘ شعبہ مواصلات‘ کینٹ و گیریژن ‘ سروے آف پاکستان‘ دفاعی خدمات‘ دفاعی پیداوار‘ جیالوجیکل سروے آف پاکستان‘ شعبہ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت‘ پاکستان ٹیکسال‘ قومی بچت‘ خزانہ‘ الائونسز کہن سالی و پنشن‘ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین امدادی رقوم و متفرق تطبیق ‘ ان لینڈ ریونیو‘ شعبہ امور خارجہ‘ سٹیٹ آفس‘ فیڈرل لاجز‘ صنعت و پیداوار‘ نظامت اشاعت‘ نیوز ریلز و دستاویزی فلمز‘ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ‘ بیرون ملک انفارمیشن سروسز‘ شعبہ اطلاعات و نشریات‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ پاکستان رینجرز ‘ داخلہ ‘ امور کشمیر و گلگت بلتستان‘ قانون و انصاف‘ اسلامی نظریاتی کونسل‘ ضلعی نظام عدل‘ قومی احتساب بیورو‘ ساحلی امور‘ سینٹ ‘ قومی اسمبلی‘ قومی تحفظ خوراک و تحقیق‘ نیشنل ہیلتھ سروسز‘ شعبہ پارلیمانی امور‘ منصوبہ بندی‘ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی‘ سائنس و ٹیکنالوجی‘ ریاستیں و سرحدی علاقہ جات‘ سابق حکمرانوں کے استقراری الائونسز‘ افغان مہاجرین کے اخراجات‘ وفاقی متفرق سرمایہ کاری‘ وفاقی حکومت کے قرضے اور ایڈوانسز‘ شعبہ ہوابازی‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ کیڈ‘ تجارت‘ ٹیکسٹائل‘ دفاع‘ دفاعی پیداوار‘ وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت‘ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام ‘ ریونیو‘ انسانی حقوق‘ بین الصوبائی رابطہ‘ داخلہ‘ انسداد منشیات‘ شماریات‘ آبی وسائل‘ ایٹمی توانائی‘ شعبہ پٹرولیم‘ وفاقی سرمایہ کاری‘ ترقیاتی قرضے و ایڈوانسز‘ غیر ملکی ترقیاتی قرضے و ایڈوانسز‘ امور خارجہ‘ سول ورکس‘ صنعتی ترقی‘ ساحلی امور جبکہ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزارت دفاع‘ وزارت خزانہ‘ اقتصادی امور‘ شماریات‘ کیڈ‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ ہوا بازی‘ پٹرولیم‘ فیڈرل پبلک سروس کمیشن‘ وزیراعظم آفس‘ سرمایہ کاری بورڈ‘ وزیراعظم معائنہ کمیشن‘ ایٹمی توانائی کمیشن‘ کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس‘ ایچ ای سی‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ‘ خارجہ امور‘ سمندر پار پاکستانیوں سمیت دیگر وزارتوں اور ڈویژنز کے یکے بعد دیگرے 34 مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جن میں سے بعض پر ایم کیو ایم کی طرف سے کٹوتی کی تحاریک پیش کی گئیں جو ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیں۔ جماعت اسلامی ‘ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے اپنی کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں۔ اس طرح قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے 34 مطالبات زر کی منظوری دے دی ہے جبکہ بدھ کو قومی اسمبلی نے 92 کی منظوری دی۔ اس طرح مجموعی طور پر قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے آئندہ مالی سال کے لئے 151 مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.