قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تین رپورٹس پیش کردی گئیں

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد۔ 17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تین رپورٹس پیش کردی گئیں۔ چئیرمین پی اے سی سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پی اے سی نے گزشتہ چار سال کے دوران 318 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے اندر پی اے سی نے 318 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ اس میں سپیکر کمیٹی کے ارکان اور آڈیٹر جنرل آفس کا کردار لائق تحسین ہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے پی اے سی کی مالی سال 1993-94ء‘ 2002-03ء اور 2009-10ء کی تین رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔