محکمہ زراعت و لائیو سٹا ک کو عملی طو ر پر فعال بنا دیا گیا ہے،اکرام اللہ خان

زراعت و لا ئیو سٹا ک کے شعبے انتہا ئی اہمیت کے حا مل ہیں اور صوبا ئی حکو مت نے انکی بہتر ی کیلئے متعدد اقدا ما ت اُٹھا ئے ہیں،صوبائی وزراء

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت اکرام اللہ خا ن گنڈہ پو ر اور وزیر اعلیٰ کے معا ون خصو صی برا ئے لا ئیو سٹاک و امداد با ہمی محب اللہ خا ن نے کہا ہے کہ زراعت و لا ئیو سٹا ک کے شعبے انتہا ئی اہمیت کے حا مل ہیں اور صوبا ئی حکو مت نے انکی بہتر ی کیلئے متعدد اقدا ما ت اُٹھا ئے ہیں جنکی بدولت نہ صر ف اُن شعبوں میں نئے منصوبوں کا آغا ز ہو ا بلکہ عوامی اعتما د بھی بحا ل ہو اہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے محکمہ لا ئیو سٹا ک و زراعت کے زیر اہتما م اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔جس میں صوبا ئی وزیر آبپا شی و کھیل محمو د خا ن ، ممبر صوبا ئی اسمبلی و چئیرمین قا ئمہ کمیٹی برا ئے لا ئیو سٹا ک و زراعت اربا ب جہا نداد خا ن، پا رلیما نی سیکر ٹری زرین ضیا، ممبر صوبا ئی اسمبلی محمو دجا ن، سیکر ٹر ی زراعت لا ئیو سٹا ک محمد اسرار خا ن، ایڈ یشنل سیکر ٹر ی شو کت علی یو سفزئی، ڈی جی لا ئیو سٹا ک تو سیع ڈاکٹر شیر محمد، ڈی جی ریسرچ میر زاعلی خا ن، ڈی جی فشریز اقبا ل خٹک، ڈائر یکٹر لا ئیو سٹا ک فا ٹا ملک ایا ز وزیر، پا کستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور محکمہ زراعت کے افسران سمیت دیگر افسران نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر اکرام للہ خا ن گنڈا پو ر اور محب اللہ خا ن نے اپنے خطا ب میں محکمو ں کے افسران کی جا نب سے تقر یب کے انعقا د پر شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ دونو ں شعبو ں کے افسران نے گذ شتہ پا نچ سا لو ں کے دوران محنت اور جا نفشا نی سے کا م کیا ہے اور ان کی اہلیت اور کا وشوں سے ہر شعبے تر قی کی راہ پر گا مزن ہو ئے ہیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ صوبا ئی حکو مت نے جو منصو بے شروع کئے ہیں ان کے دور س نتا ئج نکلیں گے اور زمینداروں اور مو یشی پا ل لو گو ں کو ریلیف ملے گا اس مو قع پر سیکرٹری زراعت محمد اسرا ر خا ن اور ڈی جی لا ئیو سٹا ک ڈاکٹر شیر محمد نے صوبا ئی وزراء، ممبران صوبا ئی اسمبلی اور دیگر مہما نو ں کا تقریب میں شر کت پر شکر یہ ادا کیا اور یقین دلا یا کہ مو جو دہ حکو مت کے منصو بو ں کو جا ری رکھا جا ئے گا۔