چین نے غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کے عمل کو مزید آسان بنا نے کا اعلان

بینکوں ، کسٹم ہاوس ،محصولات،زرمبادلہ سمیت دیگر معلومات کا اشتراک ہوگا، لاجسٹک گوداموں کیلئے زمین ٹیکس کم کیا جائیگا،چینی ریاستی کونسل

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) چین نے غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کے عمل کو مزید آسان بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینکوں ، کسٹم ہاوس ،محصولات،زرمبادلہ سمیت دیگر معلومات کا جلد اشتراک ہوگا، لاجسٹک گوداموں کے لیے زمین کے ٹیکس کو کم کیا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی چیا نگ نے ریاستی کونسل کے ایک رسمی اجلاس کی صدارت کی جس میں سرکاری خدمات کو مزید موثر بنانے اور غیرملکی صنعتی وتجارتی اداروں کی سرمایہ کاری کے لیے مزیدسہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اصلی معیشت کی لاجسٹک لاگت میں مزید کمی لانے کے اقدامات کا تعین بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیس جون سے چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی اداروں کے قیام کا نظام مزید آسان ہوگا اور دورانیہ بھی مزید مختصر ہوگا۔بینکوں ، کسٹم ہاوس ،محصولات،زرمبادلہ سمیت دیگر معلومات کا جلد اشتراک ہوگا ۔ ان اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم مئی دو ہزار اٹھارہ سے اکتیس دسمبر دو ہزار انیس تک لاجسٹک اداروں کی طرف سے کرایہ لینے والے گوداموں کے لیے زمین کے استعمال کے ٹیکس کو کم کیا جائے گا۔اجلاس میں لاجسٹکس کو مزید موثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :