نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، دو غیرملکیوں سے 1806گرام ہیروئن برآمد

دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے، اے ایس ایف

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی، دو غیرملکیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) اے ایس ایف نے نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو غیرملکیوں سے 1806گرام ہیروئن برآمد کرلی، دونوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں غیرملکی جونسن کے سامان سے 1446 گرام جبکہ خاتون جینفرکے سامان سے 360 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دونوں غیرملکی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہے تھے۔اے ایس ایف کے مطابق دونوں غیرملکیوں کا تعلق نائجیریا سے ہے جب کہ دونوں غیرملکیوں کوگرفتارکرکے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :