پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس، یورپی یونین کی اپیل مسترد،ڈبلیو ٹی او نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس، یورپی یونین کی اپیل مسترد،ڈبلیو ٹی او نے پاکستان ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطا بق ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)نے معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6جولائی 2017کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔

یورپی یونین نے 2010میں پاکستان پر یہ مفلوج کردینے والی ڈیوٹی عائد کی تھی جس سے پاکستان کو 30کروڑ یورو کا نقصان ہوا۔ جس کے خلاف پاکستان نے مارچ 2015میں یورپی یونین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔بین الاقوامی تجارتی قوانین کے ماہرین نے اسے پاکستان کی تجارتی سفارت کاری میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات کے تحفظ کے حوالے سے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔