اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما حامد سعید کاظمی کے بینک اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما حامد سعید کاظمی کے بینک اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں حامد سعید کاظمی کے اکائونٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حامد سعید کاظمی کے بینک اکائونٹس بحال کرنے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔