ورکنگ بانڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی،سرحدی دیہات کے رہائشی سحری کرنے سے محروم رہے

چناب رینجرز نے بھر پور بھارتی جوابی کاروائی کر کے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) بھارتی فوج نے ورکنگ بانڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے سرحدی دیہات کے رہائشی سحری کرنے سے محروم رہے،چناب رینجرز نے بھر پور بھارتی جوابی کاروائی کر کے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ میں ورکنگ بانڈری پر گذشتہ رات سے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے، جس کے باعث سرحدی دیہات کے رہائشی سحری تک سے محروم رہے، بھارتی افواج کی جانب سے وقفے وقفے سے جاری گولہ باری کے باعث شہریوں نے کھلے آسمان تلے رات گزاری جبکہ چناب رینجرز نے بھر پور بھارتی جوابی کاروائی کر کے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں۔

متعلقہ عنوان :