نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد ،عدالت پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیں اور فاضل جج نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرانے کے لیے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کیخلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، جس سے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔ اس لئے عدالت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ فاضل جج نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔