سونم کپور کا اپنے بھائی ہرش وردھن سے مقابلہ

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) بالی ووڈ معروف اداکار انیل کپور کے بچے سونم کپور اور ہرش وردھن کپور بہت جلد ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

یہ لڑائی کسی نجی جھگڑے کی نہیں بلکہ باکس آفس پر آگے رہنے کے لیے لڑی جائے گی۔دراصل سونم کپور اور ان کے بھائی اداکار ہرش وردھن کپور کی فلمیں ’ویرے دی ویڈنگ‘ اور ’بھاویش جوشی‘ اب رواں سال ایک ہی تاریخ پر ریلیز ہونے جارہی ہیں۔