معروف سٹار فیصل قریشی کا نیا ڈرامہ’’بابا جانی‘‘جذباتی اتار چڑھائو پر مشتمل

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء)پاکستانی ٹی وی چینلز کے معروف سٹار فیصل قریشی کا نیا ڈرامہ جذباتی اتار چڑھائو پر مشتمل ہوگا ، 'بابا جانی' نامی ڈرامہ لو سٹوری نہیں بلکہ یہ خاندان کے گرد گھومنے والی کہانی ہے جس کی کہانی بہت زیادہ ڈرامائی ہوگی۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے اس سیریل کے حوالے سے بتایا کہ بابا جانی ایک فیملی ڈرامہ ہے، یہ 3 بہنوں اور ایک بھائی کی کہانی ہے، میں اس بھائی کا کردار ادا کررہا ہوں جس کا نام اسفند ہے اور اس سے بڑی ایک بہن ہے جبکہ 2 بہنیں چھوٹی ہیں۔انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ اسفند نے اپنی ذات خاندان کے لیے وقف کردی ہے، جو ایک سادہ انسان ہونے کے ساتھ اپنے خاندان کے لیے زندگی قربان کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔