تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘تھیٹر کو دوبارہ پائوں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں‘کامیڈین عزیر حسن

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) کامیڈین عزیر حسن نے کہا ہے کہ تھیٹر میں نئے چہروں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے‘تھیٹر میں ڈراموں مین فیملز کا نہ آنا ہماری ناکامی ہے‘ہمیں تھیٹر کی بہتری کیلئے نئے سرے سے محنت کرنا ہو گی‘موجودہ تھیٹر میں ایسے لوگ آگئے ہیں جہنوں نے کبھی کسی سینئر سے کچھ سیکھا ہی نہیں اس لئے ہمارا تھیٹر ناکامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںاداکار کا کہنا تھا عوام جو دیکھنا چاہتی ہے ہمیں وہی دیکھنا چاہیے نا کہ ہم اپنی پسند لوگوں پر رائج کرنے کی کوشش کریں۔ہماری ذمہ داری ہے کہ تھیٹر کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے کرنے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔تھیٹر سیکھنے والوں کیلئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے۔محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کو ہی عزت و شہرت ملتی ہے۔میرا ماضی اور حال ہی میری کامیابی کی ضمانت ہے۔اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااور نہ ہی کبھی چور دورازے سے آگے آنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :