نئے ٹیلنٹ کی بدولت سینما گھروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں‘ اسماء کاشف

سینئرز اداکاروں کو حوصلہ افزائی کیلئے آگے آنا ہو گا‘پاکستان کی فلم انڈسٹری کے عروج کے دن دوبارہ شروع ہو چکے ہیں‘گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) اداکارہ اسماء کاشف نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی بدولت سینما گھروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں‘سینئرز اداکاروں کو ان کی حوصلہ افزائی کیلئے آگے آنا ہو گا۔پاکستان کی فلم انڈسٹری کے عروج کے دن دوبارہ شروع ہو چکے ہیں اس کریڈٹ نئے ٹیلنٹ کو جاتا ہے جہنوں نے دن رات محنت و لگن سے اچھے پروجیکٹ کی فلمیں شائقین کو دیکھنے کیلئے فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے ساتھی اداروں کی سپورٹ کرنا ہو گی تاکہ ہم بالی وڈ کا مقابلہ کر سکیں۔ایک انٹرویو میں مسز پاکستان نے کہا فنکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی بلکہ فنکار تو دنیا بھر میں بطور سفیر اپنا رول ادا کرتے ہیں۔جو بالی وڈ میں کام کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اپنے کام کا انداز بہتر کریں تاکہ کسی کو بالی وڈ میں جانے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :