ریحان ہاشمی نے ناظم آباد جیم خانہ فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے تیسرے ناظم آباد جیم خانہ فلڈ لٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا بحیثیت مہمان خصوصی افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر کرنے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد ضروری ہے۔

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کو بلدیہ وسطی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ابراہیم بھائی، متعلقہ یوسی چیئرمین حبیب احمد، زہیب اقبال، فوکل پرسن بلدیہ وشطی نبیل احمد، چیئرمین تعلیمی کمیٹی، تابش جیلانی، یونین کمیٹی 43کے وائس چیئرمین آصف، یوسی وائس چیئرمین مقصود احمد، آرگنائزر ایس اے فہیم و دیگر بھی موجود تھے۔ناظم آباد جیم خانہ کی سرسبز فیلڈ پر فلڈ لٹ میں کھیلے جانے والا افتتاحی میچ قاسمی کرکٹ کلب اور یونائیٹڈ اسٹار ز کے مابین کھیلا گیا جو قاسمی سی سی نے 67رنز سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :