ایف پی سی سی آئی نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل کی ملکی برآمدت کو بڑھانے کی انتھک کو ششو ں کو سراہا

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر و چیئر مین بجٹ ایڈوائز ری کو نسل ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی نا صرنے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل کے اس اعلا ن کو سرا ہا ہے جو انہو ں نے اپنی مد ت پو ری ہو نے سے قبل بر آمدت میں اضا فہ کیلئے 24ارب روپے بطورایکسپو رٹ اضا فہ پیکیج سیکنڈرائونڈ کیلئے دیئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حا لا نکہ ابھی تک نئے تر غیب پیکیج کی تفصیلات نہیں آئیں تاہم اُمید ہے کہ اس کا تعلق بر آمدت کی غیر روایتی چھو ٹی انجینئرنگ اشیاء ، پنکھے ، چمڑ ے کے گلو وز، زراعت وغیرہ سے ہے ۔ مظہر علی نا صر نے ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل کی ان کو ششو ں کو بھی سراہا جو انہوں نے ایکسپو رٹ میں مسا بقت کیلئے گر تی صورتحال کیلئے بتد ریج کئی معاملا ت میں حل کیے ہیں اور ایکسپو رٹ کا ہدف 150ارب ڈالر اگلے 8سالوں کے لیے مختص کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ویژن 2025کے مطا بق حا لیہ بجٹ کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہو ئے مظہر نا صر نے کہاکہ خام ما ل اور Inputsمیں 104 اشیا ء پر ٹیر ف کو ختم کر نا اور 28اشیاء پر کم کر نا ہے جس سے پیداوری لا گت میں کمی آئے گی اور پاکستان کی اور گلو بل ما رکیٹ میں مسابقت بڑ ھے گی۔ انہوں نے تجو یز پیش کی کہ پاکستان کو اپنی ایکسپورٹ کو گلوبل ویلیوچین(GVC) سے لنک کرنا چا ہیے جس میں تیا ر شدہ اشیاء کی ڈیزائنگ، پر وسیسنگ اور ما رکیٹنگ مختلف ممالک میں ہو نی ہے ۔

WTOکے مطا بق 66فیصدعالمی تجا رت GVCکے ذریعے ہی ہو تی ہے۔ مظہر نا صر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان شا ہد خا قا ن عبا سی اور وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتا ح اسما عیل اس بات کو یقینی بنا ئے کہ ان کی حکومت کے ختم ہو نے کے بعدایکسپو رٹ پروگرام پیکیج جو 180بلین کا پچھلے سال اعلا ن ہو ا تھا جنو ری میں اس پر پو ری طر ح عمل درآمد ہو گا۔