جے سی آر وی آئی ایس اور پی اے سی آر اے کی اہل بیرونی قرضہ جاتی جانچ کے ادارے کی حیثیت سے تجدید

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک نے جے سی آر وی آئی ایس اور پی اے سی آر اے کی اہل بیرونی قرضہ جاتی جانچ کے ادارے کی حیثیت سے تجدید کر دی۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں کام کرنے والی دو کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے اسٹیٹس کی تجدید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جے سی آر وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ اور دی پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ کو کیلنڈر سال 2018ء کے لیے اہل/تسلیم شدہ بیرونی قرضہ جاتی جانچ کے اداروں کی حیثیت دی گئی ہے۔

بازل فریم ورک کے لیے معیاری طرز فکر استعمال کرنے والے بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ شرح کفایت سرمایہ اخذ کرنے کے مقاصد سے جے سی آر وی آئی ایس اور پی اے سی آر اے کی تفویض کردہ ریٹنگز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :