پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,454 کی سطح پر بند

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں کموڈٹی انڈیکس 3,454 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.993 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,540 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1.801 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.406 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 924.583 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت313.493 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 215.758 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 108.525 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 88.378 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 44.828 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 40.407 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 36.150 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت13.605 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 7 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7.843 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :