ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح کا آٹوموٹو لائٹنگ ادارہ زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے خرید لیا
جمعرات 17 مئی 2018 16:30
(جاری ہے)
زیڈ کے ڈبلیو کی مصنوعات میں یورپ کے اعلیٰ سطح کے آٹو موٹو برانڈز جیسے آڈی، بی ایم ڈبلیو، پورشے اور ڈائیمر سمیت دیگر شامل ہیں۔
زیڈ کے ڈبلیو کے تعاون سے ایل جی کی بڑھتی ہوئی ویہکل کمپونینٹس آپریشن میں اعلیٰ معیار کے آٹوموٹو لائٹنگ کا شعبہ فروغ پائے گا جس کی بدولت روایتی آٹو لائٹنگ کے مقابلے میں یہ زیادہ تیزی سے اپنی جگہ بناسکتی ہے۔ زیڈ کے ڈبلیو کا لائٹنگ بزنس میں اعلیٰ معیار کے ویہکل پرزہ جات اور متعلقہ سامان پر توجہ دی جاتی ہے۔ روایتی ہیلوگن لائٹ سے لیکر ایل ای ڈی اور لیزرز تک زیڈ کے ڈبلیو اپنے آپ کو دنیا میں ان چند گنی چنی کمپنیوں میں شمار کرتی ہے جو میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس تیار کرتی ہے۔ اپنی پوری تاریخ میں زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے لیزر ہیڈ لائٹس میں کافی پہلے سے سرمایہ کاری کی تھی۔ اب ایل جی اور زیڈ کے ڈبلیو ہائی ریزولوشن انفارمیشن ڈسپلے اور سڑکوں سے جمع شدہ انتباہ کو سینسر کی مدد سے جمع کرے گی۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ کیمرے اور آٹوموٹو کمیونکیشنز بھی شامل ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو سیونگ جن نے کہا، "اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کے آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس پھیلنے کا نیا موقع ہے اور مستقبل میں بھی اسکی ترقی کے بھرپور امکانات ہیں۔ زیڈ کے ڈبلیو کی پروڈکٹ میں بہتری لانے کی استعدادکار کے ساتھ ایل جی کی گلوبل پروڈکشن کا تجربہ اور بین الاقوامی بزنس نیٹ ورک سے دونوں کمپنیوں کو مستقبل کی آٹو مارکیٹ میں بہت زیادہ مواقع ملیں گے جن میں انٹیلی جنٹ لائٹنگ سلوشنز شامل ہیں۔" ایل جی کی ویہکل کمپونینٹس کمپنی آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس دیکھتی ہے۔ سال 2017 میں 26 فیصد اضافے سے اسکی سیلز گروتھ 3.15 ارب ڈالر ہوگئی۔ عالمی آٹوموٹو لائٹنگ مارکیٹ 2020 تک 24.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں مجموعی طور پر ہیڈ لائٹس کا حصہ 70 فیصد ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کو آٹوموٹو لائٹنگ کے کاروبار میں لائٹس سے متعلق مصنوعات جیسے ہیڈ لائٹس کی رینج میں وسعت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
لاہور ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے چھ ججز کے خط کے حوالے سے جنرل ہائوس کا اجلاس
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.