وائس چیئرپرسن اور کمشنر اوپی سی کی ایمرا کے نو منتخب عہدیداروںکو مبارک باد

جمعرات 17 مئی 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی ) پنجاب سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)کے نومنتخب عہدیداروں کومبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وائس چیئرپرسن اور کمشنر او پی سی نے نومنتخب صدر آصف بٹ، سینئر نائب صدر ملک ارشد ، نائب صدر سید معظم الدین، سیکرٹری سلیم شیخ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اقبال، عبدالقادر، فنانس سیکر ٹری ارشد چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری میاں دائود اور آفس سیکرٹری افضل سیال کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھر پور طریقے سے کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :