پاکستان میں میرا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے،ریاض پیرزادہ

میرےپاس8 پشتوں کی جائیداد کا حساب ہے،نیب اپنا شوق پورا کر لے،میں نےکوئی جائیدادیں نہیں بیچیں۔وفاقی وزیرکھیل ریاض پیرزادہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مئی 2018 16:22

پاکستان میں میرا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے،ریاض پیرزادہ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ
پاکستان میں میرا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے، میرے پاس 8 پشتوں کی جائیداد کا حساب ہے،نیب اپنا شوق پورا کر لے،میں نے اپنی کوئی جائیدادیں نہیں بیچیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا متنازع بیان ہر طرف زیر غور ہے۔

نواز شریف نے اپنا بیانیہ ٹھیک نہ کیا تو عوام انہیں ووٹ نہیں دینگے۔ جس کے باعث ن لیگ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ31 مئی تک اسمبلی ہے اور میں بھی تب تک وزیر رہوں گا۔ نیب اپنا شوق پورا کر لے،میں نے اپنی کوئی جائیدادیں نہیں بیچیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس آٹھ پشتوں کی جائیداد کا حساب ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان میں میرا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے۔

واضح رہے نیب نے وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کی محکمے میں کرپشن کے الزام میں جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ جس پرریاض پیرزادہ نے کہا کہ نیب اپنا شوق پورا کر لے،میں نے اپنی کوئی جائیدادیں نہیں بیچیں۔ اس سے قبل ومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔قومی اسمبلی نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژن کے 151 مطالبات زر کی منظوری دے دی۔ حکومت مطالبات زر منظور کروارہی ہے جبکہ اپوزیشن اراکین واک آوٹ کریں گے۔

اپوزیشن نے کٹوتی کی تمام تحاریک واپس لے لی ہیں۔ قومی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک غیر قانونی بجٹ پیش کر رہی ہے۔ اپوزیشن نے فیصلہ کرکےبجٹ پر تمام کٹ موشن واپس لے لی ہیں۔ اس موقع پرشیخ صلاح الدین نے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مئی تک چلانے کی خبریں آرہی ہیں۔ حکومت کورم پورا نہیں کر پا رہی۔

شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ایم کیو ایم نےاپنی کٹ موشن واپس لے لی ہیں۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ شیخ آفتاب نے بڑی ہمت سے 5 سال قومی اسمبلی کا اجلاس چلایا ہے۔ اسپیکر ایاصادق نے کہا کہ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ اگر ایوان کہے تو شیخ آفتاب کو معطل کردوں۔ جس پراعجاز جکھرانی نے کہا کہ کسی اور وزیر کو معطل کر دیں۔شیخ آفتاب کو معطل نہ کریں۔