مائیکرو سافٹ اور پی ایس ایچ اے نے کلائوڈ بیسڈ ٹریننگز کیلئے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

جمعرات 17 مئی 2018 16:20

�سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مائیکرو سافٹ دنیا بھر میں تنظیموں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی کوششوں کا حصہ ہونے کے ناطے اقتصادی خوشحالی کے حصول کے لئے ڈیجیٹل تبدیلیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ کلائوڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے کمپنی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے مائیکرو سافٹ کو یقین ہے کہ کلائوڈ کمپیوٹنگ کے ساتھ فعال تنظیمیں دنیا بھر میں نئے کاروباروں پر غالب اور جدت کی حامل ہوں گی۔

ڈیجیٹل تبدیلی ایک ڈیجیٹیل ایکو سسٹم ہے جو مختلف تنظیموں سمیت حکومتوں، برادریوں اور کاروباری رہنمائوں کیلئے غیر معمولی مواقع پیش کر سکتی ہے جو پرکشش غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ برآمدی صلاحیتوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ کی نوجوان نسل تک ٹیکنالوجی کی رسائی کو ممکن بنانے کے لئے حکومتوں، کاروباروں اور افراد کے ساتھ طویل تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

ان مقاصد کے علاوہ ایزور کے استعمال کیلئے مائیکرو سافٹ کا وژن آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو پیش کرتے ہوئے کمپنیوں کی معاونت کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں کلائوڈ فیولڈ اے آئی بیسڈ سلوشنز تیار کئے جا سکیں۔ پاکستان بھر میں مائیکرو سافٹ نے ڈیجیٹل تبدیلیوں میں معاونت کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ایک شراکت دار کمپنی ہونے کے ناطے مائیکرو سافٹ ڈیجیٹل دھارے میں ترقی کو ممکن بنانے کے لئے مقامی معیشتوں پر انحصار کرتی ہے۔

مائیکرو سافٹ پاکستان کے ساتھ مستقبل کے لئے کلائوڈ کی تیاری کیلئے اختیار کی گئی حکمت عملی کیلئے ثابت قدم ہے۔ ان اقدامات کے ساتھ مائیکرو سافٹ نے پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن P@SHAکے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جو مخصوص کورسز ازور سرٹیفیکیٹس کے ساتھ کلائوڈ کمپیوٹنگ کی ایک نئی دنیا متعارف کرائیں گے۔ شرکاء خصوصی طور پر تیار کئے گئے ان کورسز کی مدد سے ماہرین کے ساتھ منسلک ہو سکیں گے اور کلائوڈ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کر سکیں گے۔

وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے تاکہ وہ کامیابیوں سے واقف ہو سکیں۔ مائیکرو سافٹ کلائوڈ پلیٹ فارم ڈیجیٹل تبدیلیوں کے حصول کے لئے شرکاء کی مدد کر سکے گا۔ یہ انہیں اپنے صارفین کو بااختیار بنانے اور کاروبار کی ترقی کو آسانی سے حاصل کرنے کے قابل بھی بنائے گا۔ مائیکرو سافٹ کی جانب سے پیش کئے جانے والے کورسز میں مائیکرو سافٹ ایزور ورچوئل مشینز، مائیگریٹنگ ورک لوڈز ٹو ایزور، ڈیٹا سائنس اسنیشل، ڈویلپرز کیلئیDevOps،Getting started اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل ہیں۔

مائیکرو سافٹ پاکستان کے جنرل منیجر عابد زیدی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کا وژن ٹیکنالوجی کے ذریعے اداروں اور شخصیات کو بااختیار اور قابل بنانا ہے۔ ہم نے مضبوط پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے جسے ہمارے شراکت دار اور صارفین کاروباری چیلنجز کو حل کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم ایک مضبوط آئی ایس وی اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ کلائوڈ کمپیوٹنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بگ ڈیٹا اور آئی او ٹی سمیت نئی ڈیجیٹل مہارتوں پر تیار ہیں۔

P@SHA کے ساتھ ہماری شراکت داری آئی ایس وی ایکو سسٹم کو فعال کرنے کے ہمارے باہمی ہدف کا حصہ ہے۔ پیمانے اور ناگزیر اثرات کے ضمن میں ہم مزید تعاون اور اس طرح کی شراکت داری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر کے لئے نئی کوششوں کو فروغ دینے کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ اتحاد طویل ہوگا۔ P@SHA کے سیکریٹری جنرل شہریار حیدری نے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ کیلئے مائیکرو سافٹ انتہائی متحرک اور پرعزم ہے اور ان کے کلائوڈ سلوشنز کے گرد یہ شراکت داری نہ صرف ہماری مقامی افرادی قوت کو ہنر مند بنائے گی بلکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان سے باہر وسعت دینے اور حجم میں اضافہ کے قابل بنائے گی۔

مائیکروسافٹ پاکستان میں عالمی ترقی اور جدید وسائل کے انضمام، طلباء اور کاروباری شخصیات کو بااختیار بنانے کے ذریعے انتہائی ترقی یافتہ تعلیمی کلچر کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے۔ مائیکرو سافٹ نے پاکستان میں تمام کاروباری شعبوں اور صنعتوں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی ہر سمت میں ترقی کے حصول میں معاونت کر رہا ہے۔ مائیکرو سافٹ ٹیکنالوجی اور جدتوں میں عالمی لیڈر ہے۔

مائیکرو سافٹ کے 40 ہزار سے زائد سیلرز اور ہزاروں شراکت دار ہیں۔ سیلز انجن میں (انڈیپنڈنٹ سافٹ ویئر وینڈرز) آئی ایس ویز کو لگانے کے ذریعے مائیکرو سافٹ انہیں براہ راست صارفین سے منسلک کر سکتا ہے۔ کلائوڈ ٹیکنالوجی قومی ترقی میں حصہ ڈالنے، سماجی و اقتصادی نمو کو بڑھانے، جدتوں کو فعال بنانے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے پاکستان اور خطے بھر میں مشہور ہے۔

ان کوششوں کے باوجود کلائوڈ سے متعلق روزگار کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مہارت یافتہ امیدواروں کی انتہائی کمی ہے۔ کلائوڈ کی مکمل صلاحیت کا ادراک کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کرنے والے لوگوں کو تربیت کی فراہمی اور مائیکرو سافٹ کے کلائوڈ ماہرین کے ساتھ آمنے سامنے کام کرنے کیلئے ’’مائیکرو سافٹ کلائوڈ سوسائٹی‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کلائوڈ سوسائٹی کا مقصد آئی ٹی ورکرز کو ایزور بیسڈ کلائوڈ ریڈی سکلز کی تمام سطحوں پر آراستہ کرنا ہے۔ یہ پروگرام ایک ہی رفتار سے سیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ کسی کو بھی سیکھنے کے آن لائن پروگرام کو منتخب کرنے یا کلائوڈ کے موضوعات کی مختلف قسموں بشمول کلائوڈ ایڈمنسٹریشن، بگ ڈیٹا، سیکورٹی، ڈیپلائمنٹ اینڈ ڈیٹا سائنس کے انتخاب کے قابل بناتا ہے۔ ہر موضوع آن لائن کورسز فراہم کرتا ہے جو انفرادی انرولمنٹ کو ممکن بناتا ہے۔ صنعت میں تسلیم شدہ آفیشل ایزور سرٹیفیکیشن کے حصول کیلئے لوگ مائیکرو سافٹ یا اس کے تربیتی شراکت داروں دونوں کے امتحانات مکمل کر سکتے ہیں۔