اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان نے یونٹوں کی تقسیم کے لیے بطورسیکیورٹیز ایڈوائرز کام کرنے کا لائسنس حاصل کر لیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اسٹینڈر چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ نے سیکیورٹیز ایڈوائزر کے طور پر کام کرنے کا لائسنس کر لیا ہے، اس طرح یہ پہلا کمرشل بینک ہے جسے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اجتماعی سرمایہ کاری کی اسکیموں اور/یا رضاکارانہ پنشن فنڈ ز کے یونٹوں کی تقسیم کے لیے سیکیوریٹیز ایڈوائزرز کے طور پر کام کرنے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان)لمٹیڈ ، اس وقت اپنی شاخوں کے ذریعہ دیگر تھرڈ پارٹی پروڈکٹس کے علاوہ اپنے ویلتھ مینجمنٹ فنکشن کی صورت میں بھی فنڈز کی تقسیم کر رہا ہے۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں تین ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیوں ، المیزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمٹیڈ، ایم سی بی-عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس لمٹیڈ اور یو بی ایل فنڈ مینجرز لمٹیڈ ،کیلییفنڈز تقسیم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس لائسنس کے اجراء کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ، مسلم رضا مومان، ایف سی اے نے کہا،’’ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہمیں متعدد ایسیٹ منیجمنٹ کمپنیوں کی اجتماعی سرمایہ کاری اسکیموں اور/یا رضاکارانہ پنشن فنڈز کے یونٹوں کی تقسیم کے لیے بطور سیکیورٹیز ایڈوائزز کام کرنے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

یہ لائسنس ہمیں اپنے کلائنٹس کے لیے سرمایہ کاری کے سولوشنز کی وسیع ترین رینج کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ہم اپنے کلائنٹس پر زور دیں گے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری انویسٹمنٹ ایڈوائزر پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کریں جو انہیں ،ان کی ضرورت کے مطابق، سولوشنز تیار کر نے میں مدد دے سکتی ہے۔‘‘اسٹینڈرڈ چارٹرڈپاکستان ویلتھ مینجمنٹ میں کام کرنے کا دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے اور اس کے پاس ایڈوائزرز اور اسپشلسٹس پر مشتمل ایک ماہر ٹیم موجود ہے جسے ایسے کلائنٹ پورٹ فولیوتیار کرنے پر فخر ہے جس میں کلائنٹ کے لیے موزونیت پر زور دینے کے علاوہ رسک پروفائلنگ بھی کی گئی ہو۔

بینک ویلتھ مینجمنٹ کے مختلف آپشنز پیش کرتا ہے جن میں میوچوئل فنڈز، فکسڈ انکم، بینک ایشورنس، گورنمنٹ سیکیوریٹیز اور فارن ایکسچینج سولوشنز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :