Live Updates

رمضان المبا رک میں نا جائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن اور گرانفروشی پر قابو پاکر عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے ،کمشنر کراچی کی تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہد ایت

رمضان المبا رک کے آغاز سے ہی نا جا ئز منا فع خوروں کے خلاف کریک ڈائو ن شروع کیا جا ئے ،بھا ری جرمانے اور جیل بھجو ادیا جائے ،اعجا ز احمد خان

جمعرات 17 مئی 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجا زاحمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر رمضان المبا رک میں ناجا ئز منا فع خوروں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے اور گرانفروشی پر قابو پا کر عوام کو بھر پو ر ریلیف دینے کے ہر ممکنہ اقدامات کیئے جا ئیں یہ ہد ایا ت انھو ں نے آج کراچی کے تمام اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز کو دیں ،کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں صارفین کو ریلیف دینے کے بجا ئے نا جائز منا فع خوری شروع کردی جا تی ہے جو کہ نہا یت افسوسنا ک با ت ہے ،انھو ں نے کہا کہ تمام دکا ندار اور ٹھیلے کمشنر آفس سے جا ری نرخنا مہ پر مکمل عمل درآمد کریں اور پرائس لسٹ کو نما یا ں جگہ آویزاں کریں تاکہ خریدار با آسانی اس لسٹ کو پڑھ سکے ،کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دکاندار سے سرکا ری نرخنامہ پر اشیا ء خریدنے پر اسرار کریں اور دکاندار نہ ما نے تو اس کی اطلا ع تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنر زاور کمشنر کراچی کنٹرول روم پر کردیں ،انھوں نے کہا کہ ناجا ئز منا فع خوری کرکے عوام کا خون چوسنے والے گرانفروشوں سے کسی بھی قسم کی رعائت نہ کی جا ئیں اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جا ئے ،کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہد ائت کی کہ رمضان المبا رک کے آغاز سے ہی نا جا ئز منا فع خوروں کے خلا ف کریک ڈائون کیا جا ئے اور بھا ری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ گرانفروشوں کو جیل بھجو ادیا جائے ،انھو ں نے یہ بھی ہدائت کی کہ کریک ڈائو ن کے دوران ٹھیلو ں والوں کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جا ئے بلکہ بڑے دکاندار گرانفروشوں سے سختی سے نمٹاجا ئے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :