تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتے ہیں،الیکشن آبزوریشن میں رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن

جمعرات 17 مئی 2018 16:20

ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) الیکشن کمیشن تمام مبصرین کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتاہے ،تمام مبصرین کیلئے الیکشن آبزوریشن میں رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصوںاور سوشل میڈیاپر ایسی خبریں چل رہی ہے کہ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل سے دور رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام مبصرین (ملکی یا بین الاقوامی) کو انتخابی عمل کا اہم جزسمجھتاہے ،تمام مبصرین کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے کہ الیکشن آبزرویشن میں انہیں کسی بھی روکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔بین الاقوامی مبصرین الیکشن ابزرویشن کیلئے درخواستیں وزارت خارجہ کے زریعے ہی بھیجتے ہیں جوکہ ایک بین الاقوامی سٹینڈرڈآپریٹنگ پروسیجر ہے۔ ملکی قوانین کے مطابق جو بھی انتخابی عمل کو آبزرو کرنے آئیگا، الیکشن کمیشن ایسے تمام افراد کو اجازت نامے ایشوکریگا۔ اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے کہ الیکشن ابزرویشن انتخابی قوانین کا حصہ ہے جس کی تفصیل اور طریقہ کارالیکشننز ایکٹ 2017 سیکشن 238 میں وضع ہے۔