بھارتی وزیر داخلہ کا احترام رمضان میں فوجی عسکری کارروائیوں روکنے کا اعلان عالمی برادری کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، شوکت جاوید

مقبوضہ بیت المقدس کی بے حرمتی ،بے شمار نہتے آزادی پسند فلسطینیوں کی اسرائیل کی فوجی کاروائیوں میں خونریزی عالمی امن کیلئے ریڈ الرٹ ہے، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرنے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں سیز فائرلائن کے اعلان کو ماضی کی تاریخ کو مد نظررکھتے ہوئے ایک نئی مکارچال قراردیتے ہوئے فلسطین میں ہونے والی قتل و غارت کے خلاف جمعتہ المبارک کو ہونے والی احتجاجی ریلیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ، اور ترکی میں ہونے والے اوآئی سی کے اجلاس میں امت مسلمہ کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والی سامراجی سازشوں کے سامنے دو ٹوک موقف اختیار کرکے عالمی بریک تھرو ناگزیر ہو چکا ہے ،بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگ کی طرف سے احترام رمضان میں فوجی عسکری کاروائیوں کو روکنے کا اعلان دراصل عالمی برادری کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر ا مودی وہ انتہاء پسند حکمران ہے جو سر تا پائوں تک بالعموم جملہ اقلیتوں اور باالخصوص مسلمانوں کے خون ناحق میں گجرات میں ہندومسلم فسادات کا ماسٹر مائند ہے یہی وہ مائند سیٹ ہے جس نے بابری مسجد ، درگاہ چرار شریف کی بے حرمتی کرتے ہوئے بازورطاقت شہید کیا اور سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹمپل پرلشکرکشی کی اوراس وقت تین نکاتی ایجنڈا ہندو ، ہندی ، ہندوستان ڈیڑھ ارب انسانوں ملک میں کنٹرولنگ اتھارٹی ہے اسی طرح مقبوضہ بیت المقدس کی بے حرمتی اور بے شمار نہتے آزادی پسند فلسطینیوں کی اسرائیل کی فوجی کاروائیوں میں خونریزی عالمی امن کے لئے ریڈ الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی سیکرٹری شوکت جاوید میر نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں سیز فائر کے فرضی اعلان اور فلسطینی آزادی پسندو ں کے ساتھ اسرائیلی مظالم کے خلاف کئے جانے والے ملک گیر احتجاج پرمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، شوکت جاوید نے کہا کہ اقوام متحدہ یہودی سامراجی مفادات کے تابع رقص کرتی کے بجائے دنیا بھر کا باوقار اور فیصلہ کن کردار ادا کرنے والے ادارے کی ساکھ متاثر ہونے کے تاثرسے بچائے ،یورپی یونین ، اقوام متحدہ ، او آئی سی ، عالمی شہرت یافتہ ، طاقت ورفورمز ہونے کے باوجود تحفظ حقوق انسانیہ میں بری طرح ناکامی سے دو چار ہو رہے ہیں لہذا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کمپوزٹ ڈائیلاگ ، اقدامات برائے بحالی اعتماد ، دو طرفہ تجارت ، وفود کے تبادلے ،نہتے کشمیریوں کے کسی بھی قسم کی آسانی فراہم نہیں کر سکے ، بلکہ گائے ذبح کرنے والوں کو بھی سرعام سرکاری سرپرستی میں بے دردی سے کاٹ دیا جاتا ہے ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر بنیاد پرست سوچ کی بناء پر اتاری جاتی ہے پاک بھارت کرکٹ میچ میں فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلباء کو تعلیمی اداروں سے بے دخل کر کے زدو کوب اور مقدمات میں الجھا دیا جاتا ہے تو ایسے بھارت کی سکولرازم اورجمہوریت پردنیا کی کون سی قوت یقین کرنے کو تیار ہے جو تین نسلیں قربان کرنے والے کشمیری عوام کر لیں، شوکت جاوید میر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی 19 مئی کو مقبوضہ کشمیر کے دور ے پر آ کر دنیا کی آنکھوں میں ایک بار پھر دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے اس لئے 19 مئی کو دونوں اطراف کے کشمیری عوام کو متحد منظم ہو کر قومی یکجہتی سے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پر دونوں اطراف میں حریت کانفرنس کیطرف سے دی جانے والی احتجاج کی کال کو کامیاب بنا کر ایک بار پھر اسے رسوائی ، ندامت پر مجبور کرتے ہوئے اپنے حق خودارادیت پر قائم ہونے کی ایک اور نظیر قائم کر دیں گے ۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کامیاب کشمیر اور خارجہ پالیسیوں کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، سیاسی امورکی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور ، پی پی پی آزد کشمیرکے صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیاد ت میں پیپلزپارٹی قومی مفادات اور ملکی وقار ، مقبوضہ کشمیر کی آزاد ی ، مضبوط وفاق کے لئے ، بہادر افواج پاکستان ، قومی سلامتی کے اداروں سے ملکر ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔