ڈیرہ مراد جمالی ،تمبو میں ماہ رمضان کا پہلا عشرہ ،مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ڈیرہ مراد جمالی تحصیل تمبو میں ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا روزہ داروں پر چڑھ دوڑا مرغی گوشت میں 30روپے برف 10روپے چھوٹے بڑے گوشت مچھلی فی کلو 25روپے اضافہ اور فروٹ کی قیمتوں میں30فیصد اضافہ کردیا گیا جبکہ سحرو ترابی میں بجلی گیس کی لوڈ لوڈشیڈنگ جاری روزے دار شدید گرمی میں بلبلا اٹھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے ماہ رمضان میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور ذخیروں اندوذوں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سستے بازازوں میں گوشت برف دیگر اشیاء خورد نوش میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پچاس فیصد سبسڈی دینے کا بھی اعلان کردیا ہے اور کیسکو نصیرآباد سے سحر ترابی افطاری میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے پر رپورٹ طلب کر لی ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہاکہ ماہ رمضان کے دوران مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کرنا قانونی مذہبی حوالے سے قومی جرم ہے جن کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور ایس ایچ او سٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے کر پرائز کنڑول کمیٹی کو فعال بنادیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیں گے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔