میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں آم کی پیداوار میں 25فیصد کمی

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) میرپورخاص اور اس کے گردونواح میں آم کی پیداوار میں 25فیصد کمی آئی ہے جبکہ ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ آم کی فصل پر وائرس کا حملہ بھی ہوا ہے جس سے 15 فیصد فصل متاثر ہوئی ہے۔پانی کی شدید اور مسلسل قلت نے دیگر فصلوں سمیت آم کے باغات کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران نہ صرف آم کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے بلکہ آموں کے باغات بھی کم ہوئے ہیں۔ 2011 میں آم کے کاشتکاروں کی تعداد 60 تھی جو اب کم ہوکر صرف 14 رہ گئی ہے جبکہ آم کے باغات میں بھی31 فیصد تک کمی آئی ہے۔12800 ایکڑ پر موجود آم کے باغات کا رقبہ بھی چند سالوں میں گھٹ کر صرف 4200ایکڑ رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :