متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تحت ہنگامی اقدامات کے حوالے سے حکمت عملی تیار

چیئر مین بلدیہ کورنگی کااہم شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم ٹھنڈے پانی کی سبیل اور فوری طبی امدادی کیمپ قائم کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ماہ رمضان کے پہلے عشرے میں ہیٹ ویو کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہیٹ ویو سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے حوالے سے ہنگامی اقدامات ترتیب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع حدود میں اہم شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ ،فوری طبی امدادی کیمپ اور ٹھنڈے پانی کی سبیل قائم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے رمضان المبارک کے حوالے سے علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کی بحالی کے انتظامات سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عبادت گاہوں اور علاقائی سطح پر بلدیاتی انتظامات کی درستگی کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نی مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی سطح پر درپیش مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ بلدیہ کورنگی اور عوام کے منتخب نمائندے علاقائی مسائل کے حل کے لئے عوامی خدمت میں شب روز مصروف ہیں اور انشا اللہ بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اقدامات کے ذریعے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات حاصل ہوگی اس موقع پر عوام کی جانب سے پیش کئے گئے علاقائی مسائل خصوصاً فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات صادر کئے ۔