یمنی حکومت کی حوثی باغیوں کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش

رمضان المبارک کے موقع پر تمام قیدیوں کو رہا کردیا جائے،یمنی حکومت کا ثالثی کا مطالبہ

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) یمنی حکومت نے حوثی باغیوں کو قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کی ہے۔ سعودی عرب میں موجود یمنی حکومت نے اس سلسلے میں ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سے ثالثی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی حکومت چاہتی ہے کہ ماہ رمضان کے موقع پر تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ اس سے قبل بھی حوثی باغیوں اور یمنی حکومت کے مابین متعدد بار قیدیوں کے تبادلے ہو چکے ہیں، جس میں کئی سو افراد کی رہائی ممکن ہوئی۔ تاہم مارچ 2015ء میں سعودی عسکری اتحاد کے یمن پر حملوں کے بعد سے قید کیے جانے والوں کی اصل تعداد تاہم غیر واضح ہے۔

متعلقہ عنوان :