قومی ادارہ صحت کو نئی جہت پر استوار کرنے کے بعد اسے خطہ کا ممتاز ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے ، پروفیسر عامر اکرام

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قومی ادارہ صحت کے سربراہ پروفیسر عامر اکرام نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر قومی ادارہ صحت کو نئی جہت پر استوار کیا ہے اور اب اس ادارہ کو انشاء اللہ اس خطے کا ممتاز ادارہ بنانے کے لئے مزید جدوجہد کی جائے گی۔پروفیسر عامر اکرام نے کہا کہ سات سال سے بند خسرہ ویکسین کی تیاری کا دوبارہ اجراء کیا گیا ہے جس کے لئے ہم سب نے انتھک محنت کی۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے سینئر سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ادارے کو Sera پروڈکشن کے لئے 751 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ادارے میں پچھلے 50 سال سے ایک ایمرجنسی اپریشن سنٹر کی ضرورت تھی ہم نے قلیل مدت میں بین الاقوامی معیار کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر قائم کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں ُمتعدی اور وبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور بروقت رابطہ کاری ہے۔ گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے اس سنٹر کا دورہ کیا اور یہاں پر موجود عملے کی مہارت اور سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا ہے جبکہ اس ادارے کی کارکردگی کا اعتراف عالمی سطح پر امریکہ کے وبائی امراض کے اعلیٰ ترین ادارے نے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :