ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کا کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف علامتی احتجاج

جمعرات 17 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف علامتی احتجاج کیا۔ جمعرات کو ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپنے مطالبات کے حصول کے لئے علامتی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد خان، شیخ صلاح الدین اور شیخ وسیم نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود پہلے روزے کو ہی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ حیسکو سے متعلق بھی شکایات ہیں۔