ثانیہ مرزاکی بہن انعم نے طلاق لینے کافیصلہ کرلیا

جمعرات 17 مئی 2018 15:44

ثانیہ مرزاکی بہن انعم نے طلاق لینے کافیصلہ کرلیا
ممبئی(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2018 ء) بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا نے شادی کے 2سال بعد اچانک اپنے شوہر سے علیحدگی لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ان دنوں اکتوبر میں آنے والے ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں جاری ہیں۔ جہاں یہ دونوں اپنی زندگی میں اس نئے اضافے سے بے انتہاخوش ہیں وہیں ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور انہوں نے اپنی دوسالہ شادی کے اختتام کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انعم مرزا 2016 ءمیں اپنے قریبی دوست اور بھارتی شہری اکبر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ،دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی شادی کی تھی جس میں دونوں کے گھر والوں سمیت بالی ووڈ اورسپورٹس کی فیلڈ کی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کافیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

انعم مرزا اور انکے شوہر
انعم مرزا اور انکے شوہر
شادی کے دوران ثانیہ مرزا کی اپنی بہن کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی تھی اور اس موقع پر ثانیہ مرزانے اپنی بہن کے لیے نیک تمناﺅں کے پیغامات بھی بھیجے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قانونی کارروائی کاعمل جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق انعم کا زیادہ تر فوکس اپنے گھر کے بجائے اپنی بڑی بہن ثانیہ مرزا کی سٹائلسٹ بننے اور ان کیلئے فیشن اور ڈیزائنر لباس منتخب کرنے میں ہی رہتا ہے۔
انعم مرزا بمعہ فیملی
انعم مرزا بمعہ فیملی
واضح رہے کہ انعم مرزا کی شادی بالی ووڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک تھی جس میں سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، فرح خان، ارجن کپور سمیت متعدد سپر سٹارز نے شرکت کی تھی۔
انعم مرزا اور اہل خانہ
انعم مرزا اور اہل خانہ