ڈپٹی کمشنر سرگودہاکااچانک رمضان بازاروں کا دورہ، عملہ کو معیاری اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 16:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے اچانک رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور عملہ کورمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اوررمضان بازار ساہیوال میں سٹال ہولڈر اور سیکرٹری مارکیٹ کمٹی کو گرفتار کرکے پرچے دینے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاوں کے سٹالز میں اضافہ اور صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔