ْاینگرو فوڈز لمیٹڈ کے ہمراہ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات
جمعرات 17 مئی 2018 16:06
(جاری ہے)
وفد کی قیادت پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے چیئرمین، یاور علی نے کی جبکہ اینگرو فوڈز لمیٹڈکی نمائندگی چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز ڈائریکٹر، نوید سعید، چیف فنانس آفیسر، عمران حسین اور جنرل منیجر پبلک افیئرز، ریحان سعید نے کی۔
اس موقع پر اینگروفوڈز نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی کافی بک 'کلرز آف دیوسائی'وفاقی وزیر خزانہ کو پیش کی۔یہ دوسری کتاب ہے جو اینگروفوڈز نے اپنی سسٹین ایبلٹی مہم ط کلرزآف پاکستان طکے تحت متعارف کرائی ہے۔ اس کتاب کے متعارف کرانے کا مقصد ملکی اور غیر ملکی سطح پر پاکستان کے بارے میں پر امن تاثر قائم کرنا ہے۔اس ملاقات کے بارے میں نوید سعید نے بتایا؛ ’نجی اور سرکاری شعبہ کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ دونوں اپنی حکمت عملی یکجا کر کے پاکستان کی زیادہ طویل المیعاد ترقی کے لیے کام کریں۔‘ وفاقی وزیر نے کافی بک ’کلرز آف دیوسائی‘ اور پاکستان کا پر امن تاثر اجاگر کرنے کے لیے اینگرو فوڈز کی کوششوں کو سراہا۔یہ کتاب اینگروفوڈز کی جانب سے کی گئی طویل الاثر کوششوں میں سے اہم ترین کوشش ہے جو عالمی سطح پرپاکستان کی اور اندرون ملک رائل فریز لینڈ کیمپینا کی نمائندگی کرتا ہے۔اینگرو فوڈز آئندہ نسلوں کے لیے ڈیری سیکٹر کو زیادہ پائیدار بنانے کی غرض سے مضبوط کردار ادا کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ حال ہی میں مقرر کیے گئے وزیر خزانہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی خوشحالی کی غرض سے کیے گئے اہم اقدامات میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے متعدد کامیاب پروجیکٹس میں اینگرو فوڈز کے کردار کو سراہا جن کا مقصد پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کی ترقی کو تیز کرنا تھا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.