بدعنوانی اور لوٹ مار سے پاک شخص کو میدان میں لائیں گے جو عوامی نمائندگی کیلئے جرات کا مظاہرہ کر سکے، بیرسٹر جاوید عباسی
جمعرات 17 مئی 2018 16:06
(جاری ہے)
اجلاس سے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، شمعون یار خان، احمد نواز خان جدون، سردار ذوق اختر، سردار فضل الرحمن، طاہر سلطان اور ملک محمود نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہزارہ کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا اور ہزارہ کے تمام میگا پراجیکٹس مسلم لیگ (ن) کے مرہون منت ہیں، ہزارہ موٹر وے، گلیات کو سوئی گیس فراہمی، بجلی سے محروم علاقوں میں بجلی کی فراہمی سمیت سڑکوں و دیگر تعمیراتی منصوبوں نے عوام کی زندگی کا معیار بلند کر دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کے حوالہ سے کوئی رسہ کشی اور محاذ آرائی نہیں، جس کے پاس شیر کا نشان ہو گا وہی ہمارا سب کا امیدوار ہو گا جس کی کامیابی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ بدقسمتی سے سابق قیادت نے ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر فوقیت دی اور ذاتی فائدے کیلئے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک منصوبہ بندی اور مفاد کے حصول کیلئے ایبٹ آباد سے پشاور منتقل کر دیا گیا جس کے نقصانات نہ صرف ضلع ایبٹ آباد کو ہوئے بلکہ علاقہ گلیات کے عوام اس فیصلے سے محرومیوں کا شکار ہو کر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مفاداتی ٹولے نے عوامی مسائل میں ہمیشہ عوام سے دھوکہ کیا اور جنگلات کے مسئلہ پر سلیمانی ٹوپی پہن کر عوام کی آنکھوں سے اوجھل ہو گئے، عوام ان بہروپیوں اور کرپٹ ٹولے کو بھرپور طریقہ سے پہچان چکے ہیں اور انتخابات2018ء میں گلیات کے عوام اپنے محسن کا قرض اتارتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی اور پارٹی نے جس شخص کو ٹکٹ دیا اس کی الیکشن مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.