تنظیم الاعوان ضلع مانسہرہ کے صدر ڈاکٹر اقبال اعوان کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:02

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تنظیم الاعوان ضلع مانسہرہ کے صدر ڈاکٹر اقبال اعوان کی بیٹی کو اغواء کر لیا گیا، مغویہ لیڈی ڈاکٹر کی گاڑی ٹائون شپ کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔ ڈاکٹر اقبال اعوان کی جانب سے 6 افراد کے خلاف تھانہ سٹی مانسہرہ میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان ضلع مانسہرہ کے صدر اقبال اعوان کی بیٹی لیڈی ڈاکٹر عروج کنول جو ڈی ایچ کیو کیہال ہسپتال ایبٹ آباد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں کہ انہیں گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر اقبال اعوان کی جانب سے ملزمان بشیر عباسی، زاہدہ پرویز، عروسہ، رابعہ، اعجاز عباسی اور شیراز عباسی کے خلاف 365 بی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعہ کے بعد مغویہ کی گاڑی ٹائون شپ کے قریب ہوٹل سے برآمد کر لی گئی ہے تاہم مغویہ کے بارے میں تاحال کوئی علم نہیں ہو سکا ہے۔