مودی نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل کھلی چھٹی دے رکھی ہے، شاہد سلیم

مودی کشمیر میں خون خرابے کا ذمہ دار ،عالمی برداری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، ترجمان جموںوکشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی

جمعرات 17 مئی 2018 16:02

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر پیپلز موئومنٹ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور وہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے سینکڑوں کشمیر ی نوجوانو ں کے قتل ، معذور اور انہیں بصارت سے محروم کرنے کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموںمیں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے سے قبل پوری وادی کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر کے شہریوں کی آزدانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوںنے نریندر مودی کے دورے کے خلاف مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے ہفتے کو سرینگرمیں لالچوک کی طرف مارچ کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر اعظم ہفتے کے روز مقبوضہ کا دورہ کریں گے۔ ادھر جموںو کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت اور اسکی مقامی کٹھ پتلیوں نے جموںو کشمیر کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کر رکھا ہے جہاں لوگوں کو اُن کے سیاسی نظریات پر نشانہ بنایہ جارہا ہے ۔

ا نہوںنے بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر کے دورے کیخلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کشمیر میں خون خرابے کا ذمہ دار ہے اورحالیہ دنوں میں نہتے کشمیریوں کو انہی کی ایما پر قتل کیاگیا تاہم اب وہ عالمی برداری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ۔انہوںنے شبیر شاہ سمیت دیگر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی بھی مذمت کی ۔