ایل آرسی اے انٹر زونل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچز کا فیصلہ

ویسٹ زون ریڈز، ویسٹ زون سلور، ایسٹ زون وائٹس اور ویسٹ زون بلوز کامیاب،بقیہ میچز عید کے فوری بعد شیڈول

جمعرات 17 مئی 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر زونل سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہوگیا ترجمان لاہور ریجن عابد حسین کے مطابق ٹورنامنٹ کے بقایا میچز رمضان المبارک کی وجہ سے منسوخ کر دیے گئے ہیں جو کہ اب عیدالفطر کے بعد 20جون سے کھیلے جائیں گے گزشتہ روز ریس کورس گراونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ویسٹ زون ریڈز نے ایسٹ زون گرینز کو 2وکٹوں سے شکست دی ویسٹ زون ریڈز نے پہلے کھیل کر 35اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے کاشف علی اور باسط علی نے 29,29اور توقیر عباس نے 25رنز بنائے اعجاز انور نے 4اور برائن بھٹی نے 3وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایسٹ زون گرینز مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 178رنز بنائے عثمان ظفر نے 49اور حسن جاوید نے 29رنز بنائے توقیر عباس نے 3اور سلمان خان نے 2وکٹیں حاصل کیں ایل ڈی اے شاہدرہ گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ویسٹ زون سلور نے نارتھ زون سلور کو 10وکٹوں سے شکست دی نارتھ زون سلور نے پہلے کھیل کر 40اوورز میں 5وکٹوں پر 205رنز بنائے معین طاہر نے 55اور عبدالمنان نے 52رنز بنائے حسن رضوان نے 2وکٹیں حاصل کیں ویسٹ زون سلور نے ہدف بغیر کسی نقصان کے 31.4اوورز میں عبور کر لیا عمر بٹ نے 108اور طاہر عباس نے 88رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی نیو اتفاق میں منعقدہ تیسرے میچ میں ایسٹ زون وائٹس نے نارتھ زون گولڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دی ایسٹ زون وائٹس نے مقررہ 30اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بنائے زین العابدین نے 84 اور معاذ زاہد نے 49رنز بنائے تنویر گجر نے 1وکٹ حاصل کی نارتھ زون گولڈ جواب میں مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 210رنز بنا سکی ولید مبین 100رنز بنا کر نمایاں رہے اعجاز علی نے 2شکارکیے سٹیگ کلب گراونڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ویسٹ زون بلوز نے ایسٹ زون ریڈز کو 24رنز سے شکست دی ویسٹ زون ریڈز نے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے کھیل کر 160رنز بنائے بابر منظور 58 اور فہد عثمان 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے سبطین علی اور حسین اصغر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ایسٹ زون ریڈز جواب میں 136رنز پر پویلین لوٹ گئی ثمر عباس نے 53رنز بنائے محمد انیب نے 3اور مہندر ا سنگھ پال نے 2مہرے کھسکائے �

(جاری ہے)