اوکاڑہ، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 17 مئی 2018 16:01

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اوکاڑہ اور اس کے نواح میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق علی آصف سکنہ کوٹ نہال سنگھ اور مجاہد علی عر ف کالی سکنہ کرماں آباد سے الگ الگ طور پر پسٹل 30بور برآمد کئے گئے محمد جاوید سکنہ شمسیہ کالونی سے 19لیٹر شراب، آفتاب سکنہ کوٹ نہال سنگھ سے 320گرام چرس،عمر فاروق سکنہ 15ون اے ایل سے 20لیٹر شراب،محمد موکھا سکنہ جبوکہ سے 200گرام چرس،محمد فیصل سکنہ لہرا سب ٹائون سے 20لیٹر شراب اور محمد ریاض سکنہ 30ڈی سے 200گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :