اوکاڑہ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

جمعرات 17 مئی 2018 16:01

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور گرفتار تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کا کانسٹیبل مظہر فرید اپنے گائوں اعوان کلاں حجرہ سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا جب وہ دیپالپور کے رضوی چوک پہنچا تو تیز رفتار مزدا ٹرک نمبری ایل ای سی 8373نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں شدید زخموں کی تاب نہ لا کرکانسٹیبل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ دیپالپور پولیس نے ہیڈ سلیمانکی کے رہائشی ٹرک ڈرائیور اختر ولد خوشی محمد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :